مندرجات کا رخ کریں

باب:فیصل آباد/منتخب تصویر/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.
پہاڑی گراؤنڈ، فیصل آباد کی پہاڑی پر نصب جہاز

پیپلز کالونی فیصل آباد میں واقع پہاڑی گراؤنڈ جسے کشمیر پارک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، علاقے کا ایک اہم باغ ہے۔ فیصل آباد کے جنوب میں واقع سب سے بڑا باغ ہونے کی وجہ سے اس کے جنوبی رہائشی علاقوں کے آبادی کو یہی باغ میسر ہے، جہاں اکثر لوگ گھومنے پھرنے کو آتے ہیں۔ اس کے ایک سرے پر تھانہ بٹالہ کالونی اور دوسری طرف مشہور سکول صابریہ سراجیہ ہائر سیکنڈری سکول واقع ہے۔ پہاڑی گراؤنڈ کے اردگرد واقع کشادہ سڑکوں پر فیصل آباد کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا اتوار بازار لگتا ہے، جس کی خیموں کی مدد سے ہر ہفتے بنائی جانے والی دوطرفہ عارضی دکانوں کی لمبائی ایک کلومیٹر تک جا پہنچتی ہے۔