مندرجات کا رخ کریں

نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل آتشزدگی

متناسقات: 48°51′11″N 2°20′59″E / 48.8530°N 2.3498°E / 48.8530; 2.3498
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 15:22، 8 دسمبر 2024ء از امین اکبر (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل is located in پیرس
نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل
نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل
نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل (پیرس)
نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل is located in فرانس
نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل
نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل
نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل (فرانس)
تاریخ15 اپریل 2019؛ 5 سال قبل (2019-04-15)
وقت18:50 مرکزی یورپی گرما وقت (16:50 متناسق عالمی وقت)
دورانیہ15 گھنٹے[1]
میداننوٹرے ڈیم کیتھیڈرل
متناسقات48°51′11″N 2°20′59″E / 48.8530°N 2.3498°E / 48.8530; 2.3498
اموات0[2]
زخمی3؛ ایک آگ بجھانے والا اور دو پولیس افسر

15 اپریل 2019ء کی شام چھ بج کر پچاس منٹ کے لگ بھگ فرانس کے شہر پیرس میں واقع نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کی چھت کے تلے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس کلیسا کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس حادثے کی خبر فورا ہی دنیا بھر میں پھیل گئی۔ ابتک اس آتش زدگی کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا البتہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کلیسا کی تزئین و تعمیر نو کے دوران میں کسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔ کسی جانی نقصان کی بھی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے کلیسا کی چھت اور مینار زمین بوس ہو گئے اور اندرونی نقش و نگار و آرائش کو شدید ترین نقصان پہنچا۔[3][4]

اہمیت

[ترمیم]

کلیسائے نوٹرے ڈیم فرانس کا مقبول اور معروف ترین مقام زیارت ہے اور دنیا بھر سے سالانہ 13 ملین سے زائد زائر یہاں آتے ہیں۔نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل ایک مدت تک یورپ کے مقدس اور اہم ترین کلیساؤں میں شمار رہا۔یہ گوتھک طرز تعمیر کے ان شاہکاروں میں شمار ہوتا ہے جن کی تزئین و آرائش اندرونی و بیرونی اپنی مثال ہے اور سینکڑوں سنگی و چوبی مجسمے اس کے درون و بیرون ایستادہ ہیں۔

حادثہ

[ترمیم]

غروب آفتاب کے قریب کلیسا کی آٹھ سو سالہ پرانی چھت میں آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری چھت کو لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا۔

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Notre-Dame fire: Millions pledged to rebuild cathedral"۔ BBC News۔ 16 اپریل 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-17
  2. "France vows to rebuild Notre Dame Cathedral after devastating fire — live updates"۔ CBS News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-16
  3. "Important incendie en cours dans la cathédrale Notre-Dame de Paris". Le Monde (فرانسیسی میں). 15 اپریل 2019. Retrieved 2019-04-15.
  4. "Paris' Notre Dame Cathedral on fire". CNBC (انگریزی میں). 15 اپریل 2019. Retrieved 2019-04-15. {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |dead-url= (help)