قطب الدین بختیار کاکی
Appearance
پیدائش: 1187ء
وفات: 1236ء
صوفی ۔ بختیار نام۔ قطب الدین لقب ۔ خواجہ کاکی عرف ۔ قصبہ اوش ترکستان میں پیدا ہوئے۔ حسینی سادات میں سے تھے۔ لڑکپن ہی میں بغداد آگئے اور خواجہ معین الدین چشتی سے بیعت کی۔ سترہ برس کی عمر میں خواجہ صاحب اسے خرقہ خلافت پایا۔ کچھ عرصے بعد اپنے پیرو مرشد کی معیت میں ہندوستان تشریف لائے اور دہلی میں قیام فرمایا۔ آپ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مرشد تھے۔ آپ کی طرف دو کتابیں منسوب کی جاتی ہیں۔ ایک دیوان ہے اور دوسری فوائد السالکین جو تصوف کے موضوع پر ہے۔ سماع سے بہت رغبت تھی۔ دہلی میں ایک محفل سماع میں وجد طاری ہوا اور اسی حالت میں انتقال ہوگیا۔ مزار قطب صاحب کی لاٹھ کے قریب ہے۔