وحیدہ رحمن
وحیدہ رحمن (انگریزی: Waheeda Rehman) ایک بھارتی فلمی اداکارہ [2] اور رقاصہ ہیں جنھوں نے تیلگو فلموں سے آغاز کیا اور پھر کئی ہندی، تیلگو، تمل، بنگالی اور ملیالم فلموں میں کام کیا۔ وحیدہ رحمن نے 1950، 1960 اور 1970 کی دہائی میں فلموں کی مختلف قسموں میں مختلف کردار ادا کیے اور ان کی شراکتوں کو سراہا جاتا ہے۔ نیشنل فلم ایوارڈ، دو فلم فیئر ایوارڈ، فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈاور صدی کی فلمی شخصیت کا ایوارڈ جیتا۔ اپنے پورے کیریئر میں انھیں بالی ووڈ کی بہترین، بااثر اور خوبصورت ترین اداکارہ کے طور پر مختلف میڈیا کے ذرائع پکارتے رہے اور ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا رہا[3][4][5][6]۔
وحیدہ رحمن | |
---|---|
Waheeda Rehman in 2012
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 فروری 1938ء (87 سال)[1] Chengalpattu, تامل ناڈو, British India |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
شریک حیات | Shashi Rekhi (1974–2000 his death) |
عملی زندگی | |
پیشہ | Actress |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
کارہائے نمایاں | چودھوئیں کا چاند ، صاحب بی بی اور غلام ، گائیڈ (فلم) ، رنگ دے بسنتی |
اعزازات | |
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ (2023) پدم بھوشن (2011) فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (1994) فنون میں پدم شری (1972) قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:ریشما اور شیرا ) (1971) ایفا حاصل زیست اعزاز |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
وحیدہ نے تیلگو فلم روجولو مرائی سے فلمی شروعات کی مگر ان کی اصل شہرت گورودت کی ہدایت کاری میں بنی ہندی فلموں سے ہے جن میں سی آئی ڈی، پیاسا، کاغذ کے پھول، چودھویں کا چاند اور صاحب بیوی اور غلام شامل ہیں۔
2011 میں حکومت ہند نے انھیں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا ، 1972 میں انھیں پدما شری ایوارڈمل چکا تھا۔وحیدہ رحمن تعلیم کے فروغ [7]کے لیے کام کرتی ہیں اور رنگ دے تنظیم کی سفیر ہیں جو غربت کم کرنے کے لیے ہندوستان میں کام کرتی ہے [8]۔
ذاتی زندگی
ترمیموحیدہ رحمن 3 فروری 1938 میں دکھنی مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں، موجودہ دورمیں تمل ناڈو، ہندوستان۔ وحیدہ کے بارے میں عمومی غلط تاثر ہے کہ وہ تمل ناڈو کی بجائے حیدرآباد میں پیدا ہوئیں [9]۔ان کے والد کا نام محمد عبد الرحمان اور والدہ کا نام ممتاز بیگم تھا، وہ چار بیٹیوں میں سب سے چھوٹی تھیں [10]۔
متعلقہ روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر وحیدہ رحمن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ ناشر: ٹائمز آف انڈیا — Wikipedia: Waheeda Rehman's date issues
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Waheeda Rehman"
- ↑ "Waheeda Rehman: The Quintessential Beauty of Bollywood"۔ firstpost.com۔ 2015-09-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-13
- ↑ "I am not very keen on doing films: Waheeda Rehman"۔ timesofindia.com۔ 2017-09-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-13
- ↑ "Interview: Waheeda Rehman"۔ glamsham.com۔ 2014-03-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-13
- ↑ "'I did not consider myself beautiful' – Waheeda Rehman"۔ india.com۔ 2016-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-13
- ↑ Charvi Kathuria (3 Feb 2017). "79 And She Still Guides Our Hearts, Happy Birthday To Waheeda Rehman". SheThePeople TV (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2019-08-06.
- ↑ "Waheeda Rehman – Rang De's goodwill Brand Ambassador"۔ Rangde۔ 2015-07-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-15
- ↑ "My Mentor"۔ 2015-01-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-17
- ↑ Nasreen Munni Kabir (15 Mar 2015). Conversations with Waheeda Rehman (بزبان انگریزی). Penguin UK. ISBN:9789351186427.