مائیکروسوفٹ کارپوریشن (ایم ایس/ MS) ایک امریکی کثیر القومی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کے صدر دفاتر ریڈمنڈ، واشنگٹن میں واقع ہیں۔ یہ کمپنی کمپیوٹر سوفٹ ویئر، صارفی الیکٹرانکس، ذاتی کمپیوٹر اور متعلقہ خدمات کی تشکیل، تیاری، سپورٹ کی فراہمی اور فروخت کرتی ہے۔ اس کی معروف ترین سافٹ ویئر مصنوعات میں آپریٹنگ سسٹم مائیکروسوفٹ ونڈوز، مائیکروسوفٹ آفس، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور مائیکروسوفٹ ایج ویب براؤزر شامل ہیں۔ اس کی نمایاں ہارڈویئر مصنوعات میں ایکس باکس ویڈیو گیم کنسول اور مائیکروسوفٹ سرفیس شامل ہیں۔ 2016ء کے مطابق، آمدنی کے اعتبار سے مائیکروسوفٹ دنیا کی عظیم ترین سوفٹ ویئر کمپنی ہے۔ لفظ ’’مائیکروسوفٹ‘‘ دو الفاظ ’’مائیکرو کمپیوٹر‘‘ اور ’’سافٹ ویئر‘‘ کا مرکب ہے۔ 2018ء میں مجموعی آمدنی کے لحاظ سے ریاست ہائے متحدہ کی عظیم ترین کمپنیوں کی فورچیون 500 درجہ بندی کے مطابق مائیکروسوفٹ 30ویں نمبر پر ہے۔

مائیکروسوفٹ کارپوریشن
عوامی
تجارت بطور
آئی ایس آئی اینUS5949181045
صنعت
قیاماپریل 4، 1975؛ 49 سال قبل (1975-04-04)، البیکرکی، نیو میکسیکو، ریاست ہائے متحدہ میں
بانی
صدر دفترون مائیکروسوفٹ وے، ریڈمنڈ، واشنگٹن، ریاست ہائے متحدہ
علاقہ خدمت
عالمگیر
کلیدی افراد
مصنوعات
خدمات
آمدنیIncrease امریکی ڈالر198.3 billion (2022)
Increase امریکی ڈالر83.4 billion (2022)
Increase امریکی ڈالر72.7 billion (2022)
کل اثاثےIncrease امریکی ڈالر364.8 billion (2022)
کل ایکوئٹیIncrease امریکی ڈالر166.5 billion (2022)
ملازمین کی تعداد
221,000 (2022)
ذیلی ادارےList of Microsoft assets
ویب سائٹmicrosoft.com

مائیکروسوفٹ 4 اپریل 1975ء کو بل گیٹس اور پال ایلن نے قائم کی تاکہ آلتیئر 8800 کے لیے بیسک انٹرپریٹر تیار اور فروخت کیے جائیں۔ 1980ء کی دہائی میں ایم ایس ڈوس کی پیش کش کے ساتھ کمپنی نے ذاتی کمپیوٹروں کے آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ میں ترقی کے زینے چڑھنا شروع کیے، جس کے بعد مائیکروسوفٹ ونڈوز نامی آپریٹنگ سسٹم پیش کیے گئے۔ 1986ء میں کمپنی کی ابتدائی پبلک آفرنگ (IPO) اور بعد ازاں اس کے حصص کی قدر میں بتدریج اضافے نے مائیکروسوفٹ کے عملے میں تین لوگوں کو کھرب پتی اور اندازہً 12,000 لوگوں کو ارب پتی بنایا۔ 1990ء کی دہائی سے، آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ سے لے کر کئی کارپوریٹ اداروں کی خریداری کے ذریعے اس میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ مائیکروسوفٹ کی سب سے بڑی کاروباری خریداری دسمبر 2016ء میں 26.2 بلین امریکی ڈالر کے بدلے لنکڈن کو خریدنا تھا، جس سے پہلے مئی 2011ء میں 8.5 بلین امریکی ڈالر کے بدلے اسکائپ ٹیکنالوجیز کو خریدا گیا تھا۔

2015ء کے مطابق، آئی بی ایم کے ذاتی کمپیوٹروں سے ہم آہنگ آپریٹنگ سسٹم بنانے والی مارکیٹ میں اور آفس سافٹ ویئر کی مارکیت میں مائیکروسوفٹ کا پلڑا بھاری تھا، باوجود اس کے کہ آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ کا بڑا حصہ اینڈرائیڈ آنے کے بعد مائیکروسوفٹ کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ کمپنی ڈیسک ٹاپ اور سرور کے لیے دیگر صارفی اور ادارہ جاتی سافٹ ویئر کی بڑی تعداد بھی تیار کرتی ہے، جن میں ویب سرچ (بذریعہ بنگ)، ڈیجیٹل سروسز مارکیٹ (بذریعہ ایم ایس این)، مرکب حقیقت یا مکسڈ رئیلٹی (ہولولینس)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ (ایژر) اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ (ویژیول اسٹوڈیو) شامل ہیں۔

تاریخ

ترمیم

1872ء-1985ء

ترمیم

بچپن کے دوست بل گیٹس اور پال ایلن نے اپنی کمپیوٹر پروگرامنگ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروبار کرنے کا سوچا۔ 1972ء میں انھوں نے اپنی پہلی کمپنی Traf-O-Data کے نام سے شروع کی۔ 4 اپریل 1975ء میں دونوں نے مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی جس کے سی ای او بل گیٹس تھے۔ کمپنی کے نام مائیکروسافٹ (مائیکرو کمپیوٹر سافٹ ویئر کا اختصار) کی تجویز ایلن کی تھی۔ جنوری 1979ء میں مائیکروسافٹ کو بلویو، واشنگٹن منتقل کر دیا گیا۔ مائیکروسافٹ 1980ء میں یونکس کے اپنے ورژن زینکس کے ساتھ آپریٹنگ سسٹم کے کاروبار میں داخل ہوا۔ تاہم ایم ایس-ڈاس کی وجہ سے کمپنی کی اجارہ داری قائم ہوئی۔ نومبر 1980ء میں آئی بی ایم نے اپنے آئندہ آئی بی ایم پی سی کے لیے سی پی/ایم آپریٹنگ سسٹم کا ایک ورژن مہیا کرنے کا معاہدہ کیا معاہدہ کیا۔ اسی معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ نے سی پی/ایم کا کلون 86-ڈاس Seattle Computer Products سے خریدا اور اسے ایم ایس-ڈاس کا نام دیا، مگر آئی بی ایم نے اسے بطور پی سی ڈاس ری برینڈ کیا۔ اگست 1981ء میں پی سی ڈاس کی نئی ریلیز کے بعد ایم ایس ڈاس کی ملکیت مائیکروسافٹ کے پاس ہی رہی۔ 1983ء میں مائیکروسافٹ پریس اور مائیکروسافٹ ماؤس متعارف کرایا گیا۔ 1983ء میں پال ایلن نے مائیکروسافٹ سے استعفیٰ دے دیا۔

1985ء-1994ء

ترمیم

اگست 1985ء میں آئی بی ایم کے ساتھ مل کر آپریٹنگ سسٹم بنانے کے ساتھ ساتھ٬ 20 نومبر کو مائیکروسافٹ ونڈوز کو متعارف کرایا گیا۔ 26 فروری 1986ء کو مائیکروسافٹ کا ہیڈکوارٹر ریڈمنڈ منتقل کر دیا گیا۔ 1990ء میں مائیکروسافٹ آفس متعارف کرایا گیا۔ 22 مئی کو مائیکروسافٹ نے ونڈوز 3.0 متعارف کرائی۔ ونڈوز اور آفس دونوں نے بڑا نام کمایا۔

1995ء-2007ء

ترمیم

24 اگست 1995ء میں ونڈوز 95 ریلیز کی گئی۔ 1996ء میں پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹ اور دیگر چھوٹے کمپیوٹرز کے لیے ونڈوز سی ای 1.0 کے نام سے آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا۔ 23 جنوری 2000ء میں بل گیٹس نے اسٹیو بالمر کو سی ای او بنا دیا اور خود سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ بن گئے۔ 25 اکتوبر 2001ء میں مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی متعارف کرائی۔ اسی سال ایکس باکس کی ریلیز کے ساتھ ہی کمپنی نے گیم کنسول مارکیٹ میں قدم رکھا۔ نومبر 2005ء میں ایکس باکس 360 ریلیز کیا گیا۔

2007ء-2011ء

ترمیم

جنوری 2007ء میں ونڈوز وسٹا متعارف کرائی گئی۔ اسی سال مائیکروسافٹ آفس 2007 بھی ریلیز کیا گیا۔ 27 جون 2008ء میں بل گیٹس چیف سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے جبکہ کمپنی میں دیگر عہدوں پر کام جاری رکھا۔ 22 اکتوبر 2009ء میں ونڈوز 7 کو پبلک کے لیے آفیشلی ریلیز کیا گیا۔ 2010ء میں ونڈوز موبائل کو ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم سے بدل دیا گیا۔ 2013ء میں مائیکروسافٹ نے گوگل، یاہو! اور دیگر 20 کمپنیوں کے ساتھ مل کر اوپن نیٹ ورکنگ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔

ذیلی سافٹ وئیرز

ترمیم

مائیکرو سافٹ کے مقبول ترین سافٹ وئیرزسافٹ ویئر جو مائیکرو سافٹ کی مقبولیت کا سبب بنے;

  • سسٹم سافٹ وئیرز
  • ایپلیکیشن سافٹ وئیرزApplication

سسٹم سافٹ وئیرز

ترمیم

ایپلیکیشن سافٹ وئیرز

ترمیم

توسیع

ترمیم

حال ہی میں مائیکرو سافٹ نے نوکیا کمپنی کو خرید لیا ہے۔
اب نوکیا موبائل کمپنی مائیکرو سافٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔ دوسرے الفاظ میں مائیکرو سافٹ نے اپنی کمپنی کی توسیع کرلی ہے۔
مائیکرو سافٹ نوکیا ونڈو فون کی بجائے اینڈروئیڈ موبائل فون مارکیٹ میں متعارف کروانے کا ارداه رکھتی ہے

متنازع

ترمیم

2013ء میں بلومبرگ نے انکشاف کیا کہ مائیکروسافٹ امریکی حکومت سے جاسوسی کے میدان میں بھرپور تعاون کرتا ہے۔[1]

مزید

ترمیم
  1. "Not just telcos, THOUSANDS of companies share data with US spies"۔ دی رجسٹر۔ 14 جون 2013ء۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا