محمد اکرم ندوی
مولانا محمد اکرم ندوی | |
---|---|
(عربی میں: محمد أكرم الندوي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1382 ھ / 1964ء جون پور, اترپردیش، بھارت |
رہائش | اوکسفرڈ |
شہریت | بھارت |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم ندوۃ العلماء |
پیشہ | محقق، عالم، مصنف، مدرس، |
درستی - ترمیم |
محمد اکرم ندوی (ولادت: 1964ء) ایک مشہور و معروف محدث و فقیہ ، عظیم مفسر ، ماہر انشاء پرداز و ادیب ، عمدہ قلم کار و قلم کش ، صاحب ذہین و فطین اخاذ و نقاد اور زبردست حافظہ کے مالک ہندوستانی عالم ہیں ۔ جب کسی موضوع پر گفتگو کرتے ہیں تو اقوال و دلائل کے انبار لگا دیتے ہیں ، دیکھنے میں اتنا سادہ کہ پہلی مرتبہ دیکھنے والا اسے عام مولوی بھی نہ سمجھے ، حالانکہ ان کا علم بحر بیکراں کے مانند ہے ، ان کو ایک ہزار سے زائد محدثین سے حدیث میں اجازت حاصل ہے ، بلکہ بخاری شریف کی سب سے کم واسطوں والی سند ان کے پاس ہے ، جبکہ ہمارے یہاں ہندوستان میں بڑے بڑے اداروں کی سند امام بخاری تک اکیس یا بائیس واسطوں سے پہنچتی ہے ۔ ۔ بھارت کے شمالی صوبہ اترپردیش کے شہر جونپور میں آپ کی ولادت ہوئی۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے اعلی اسلامی تعلیم سے فراغت کے بعد چند سال اسی ادارہ میں قیام پزیر رہے۔ بعد ازاں جامعہ آکسفورڈ کے شعبہ دراسات اسلامیہ سے وابستہ ہوئے۔ تا حال ایک محقق کی حیثیت سے اسی ادارہ میں قیام پزیر ہے۔
تعلیم
[ترمیم]محمد اکرم ندوی نے دار العلوم ندوۃ العلماء سے 1980 میں عالمیت اور 1982 میں تخصص فی الحدیث کی تکمیل کی۔ اور عالم اسلام کے اہم ترین علما کرام مولانا ابوالحسن علی ندوی، شیخ عبد الفتاح ابوغدہ اور شیخ یوسف القرضاوی سے حدیث کی اجازت حاصل کی۔
جامعہ لکھنؤ سے معیشت سیاسی (political economy) میں فاضل (بی۔ اے) اور عربی زبان و ادب میں ماہر (ایم۔ اے) اور بعد ازیں 2002 علمائی (ڈاکٹریٹ) کی سند حاصل کی۔
تصانیف
[ترمیم]محمد اکرم ندوی حدیث، فقہ، علم اسماء الرجال اور صرف و نحو کے موضوعات پر 25 کتابیں تصنیف و ترجمہ کر چکے ہیں۔ جن میں مشہور ترین کتابیں حسب ذیل ہیں:
- شيخ الإسلام إبن تيمية وتأثيره في آسيا الجنوبية از خلیق احمد نظامی، تعریب محمد اکرم ندوی
- نفحات الهند واليمن بأسانيد الشيخ أبي الحسن
- أصول الشاشي : مختصر في أصول الفقه الإسلامي
- كفاية الراوي عن العلامة الشيخ يوسف القرضاوي
- شبلي النعماني: علامة الهند الأديب والمؤرخ الناقد الأريب
- السيد سليمان الندوي ؛: أمير علما الهند في عصره، وشيخ الندويين
- بستان المحدثين في بيان كتب الحديث وأصحابها الغر الميامين از شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، تعریب محمد اکرم ندوی
- أبو الحسن الندوي : العالم المربّي والداعية الحكيم، 1333-1420 هـ / 1914-1999م
ابھی حال ہی میں الوفاء باسماء النساء[1] کے نام سے 43 جلدوں میں ایک کتاب مرتب کی ہے، جس میں 9000 سے زائد محدثات کے تراجم و تذکرے موجود ہیں۔[2][3]
بیرونی روابط
[ترمیم]- ندوی فاؤنڈیشنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nadwifoundation.co.uk (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "الوفاء باسماء النساء | Al Awraaq" (امریکی انگریزی میں). 15 نومبر 2024. Retrieved 2024-11-17.
- ↑ "Reclaiming history: Oxford Centre for Islamic Studies produces 40-volume work on Muslim women scholars and prayer leaders. | Women Reclaiming and Redefining Cultures"۔ 2012-06-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-22
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2018-12-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-22
- ندوی فضلا
- 1964ء کی پیدائشیں
- اسلام اور عورت
- اکیسویں صدی کے اسلامی مسلم علما
- اکیسویں صدی کے مترجمین
- انگریز سنی علمائے اسلام
- برطانوی مسلم شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- بھارت کے سنی علما
- بھارتی علمائے اسلام
- بھارتی مسلم شخصیات
- بھارتی مصنفین
- جونپور کی شخصیات
- حنفی فقہا
- علماء علوم اسلامیہ
- علمائے اہلسنت
- فارسی عربی مترجمین
- اکیسویں صدی کے ہندوستانی مسلمان
- دیوبندی شخصیات
- مملکت متحدہ کو بھارتی تارکین وطن