شیزو افیکٹیو عارضہ
شیزو افیکٹیو عارضہ | |
---|---|
یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ ونسنٹ وان گوگ کو شیزوافیکٹیوکا عارضہ تھا۔ | |
تخصص | نفسیاتی امراض |
طبی پیچیدگیاں | اضطراب کا عارضہ, منشیات کا استعمال, خودکشی[1] |
سبب | نامعلوم[2] |
قابل تشویش | جینیاتی، سماجی عوامل، جذباتی صدمے، نفسیاتی دباؤ[3] |
تفریقی تشخیص | (شقاق دماغی)شیزوفرینیا، بائی پولرکا عارضہ ، جنون کے ساتھ افسردگی[1] |
تعدد | 0.3فیصد[3] |
شیزوافیکٹیو عارضہ ( SZA, SZD ) ایک ذہنی عارضہ ہے جس کی خصوصیت شیزوفرینیا کی علامات اور مزاج کی خرابی کا مجموعہ ہوتی ہے۔ [4] [2] علامات میں ایسی چیزیں سننا یا دیکھنا شامل ہو سکتا ہے جو وہاں نہیں ہیں، ، وہم ، غیر منظم سوچ ، افسردہ مزاج اور جنون شامل ہیں -[2] پیچیدگیوں میں اضطراب کی خرابی ، منشیات کا استعمال اور خودکشی شامل ہو سکتی ہے۔ [1]
خطرے کے عوامل میں جینیات ، سماجی عوامل، جذباتی صدمے، اور نفسیاتی تناؤ شامل ہیں۔ [3] اگرچہ بنیادی طریقہ کار واضح نہیں ہے، مگر ڈوپامائن ، نوری پائنفرین ، اور سیرٹونن شامل ہو سکتے ہیں۔ [3] تشخیص کے لیے علامات کی کم از کم ایک ماہ تک موجودگی اور کم از کم دو ہفتے تک نفسیاتی مرض کے بغیر مزاج کے مسائل کی غیر موجودگی ضروری ہوتی ہے،۔ [3] جنون کی علامات کے ساتھ دو قطبی قسم کی دو اقسام ہیں۔ اور ڈپریشن کی قسم، صرف افسردگی کی علامات کے ساتھ ہوتی ہے۔ [1] دیگر عوارض جوملتی جلتی علامات رکھتے ہیں ان میں نفسیاتی ڈپریشن ، بائی پولر ڈس آرڈر اور شیزوفرینیا شامل ہیں۔ [1]
علاج میں مشاورت، اینٹی سائیکوٹکس ، موڈ سٹیبلائزرز ، اور اینٹی ڈپریسنٹس کا امتزاج شامل ہے۔ [3] اگر کوئی شخص اپنے یا دوسروں کے لیے خطرہ ہوتو ہسپتال میں داخل ہونا ضروری ہو سکتا ہے۔ [3] مزاحم معاملات میں الیکٹروکونوولس تھراپی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [3] یہ کسی وقت تقریباً 0.3فیصد آبادی کو متاثر کرتا ہے۔ [3] [1] اس عارضہ کا آغاز عام طور پر ابتدائی جوانی میں ہوتا ہے۔ [1] اسے ابتدائی طور پر 1952 میں DSM-I میں شیزوفرینیا کی ذیلی قسم کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ [3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders (Fifth ایڈیشن)۔ American Psychiatric Association۔ 2013۔ ص 105-110۔ DOI:10.1176/appi.books.9780890425596.156852۔ ISBN:978-0-89042-555-8
{{حوالہ کتاب}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|1=
(معاونت) - ^ ا ب پ ت "Schizoaffective Disorder Overview - Causes"۔ www.nami.org۔ 2020-04-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-14
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ TJP Wy؛ A Saadabadi (جنوری 2020)۔ "Schizoaffective Disorder"۔ PMID:31082056
{{حوالہ رسالہ}}
: الاستشهاد بدورية محكمة يطلب|دورية محكمة=
(معاونت) - ↑ "F25 Schizoaffective disorders"۔ ICD-10 Version:2010۔ World Health Organization۔ 2014-11-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-14