مندرجات کا رخ کریں

تحصیل کھوئی رٹہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کھوئی رٹہ سے رجوع مکرر)
تحصیل
کھوئی رٹہ
ملک آزاد کشمیر
ضلعکوٹلی
منطقۂ وقتپی ایس ٹی (UTC+5)

کھوئی رٹہ (انگریزی: Khuiratta) یہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کی ایک تحصیل ہے ۔

تقریباً 38 کلومیٹر کوٹلی سے آگے، ایک سڑک کھوئی رٹہ کی طرف جاتی ہے۔ کھوئی رٹہ اور آس پاس کے علاقے غیر معمولی کشش سیاحوں کے لیے باغات کی باقیات اور پرانے وقتوں کے چشموں کی وجہ سے فراہم کرتے ہیں۔ کھوئی رٹہ سے چار کلومیٹر فاصلے پر "مائی طوطی صاحبہ کا مشہور مزار ہے، جسے دیکھنے کے لے سینکڑوں افراد روزانہ آتے ہيں" کھوئی رٹہ میں محکمہ سیاحت کی طرف سے ایک ريسٹ ہاؤس (آرام گھر) سیاحوں کی رہائش کے لے دستیاب ہے۔ کھوئی رٹہ سے 4 کلومیٹر کی مسافت پر قلعہ کرجائ واقع ہے جو مغل بادشاہ اکبر نے اپنے دور حکومت میں بنایا تھا جو اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اگر محکمہ آثار قدیمہ توجہ دیں تو یہ ضلع کوٹلی کا سب سے خوبصورت تفریحی مقام ہے۔ کرجائ ایک خوبصورت تفریحی مقام ہے یہاں روزانہ سیکڑوں لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں ۔ کرجائ ویلی میں قلعہ کرجائ کے علاوہ چنجریاں نام کی خوبصورت پہاڑی ہے جہاں سے پوری وادی بناہ کا نظارہ کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ چنجریاں سے کوٹلی شہر چڑھوئ کے چند علاقے بٹل برہی، پلانہ گجراں ،دھناں، ہیل مہنی گورسیاں، سملوٹ گورسیاں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ عصر کے ٹائم یہاں آتے ہیں تو منگلا ڈیم میں سورج کی کرنیں آپکو نظر آ سکتی ہیں۔ کھوئی رٹہ شہر کے نزدیک پرانے دور میں پہاڑی کو کاٹ کر مکان بنایا گیا ہے جسے لوگ پریوں کا گھر کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیری بارڈر، درگوٹی کراس اور بائیس ناڑے کا بھی گھومنے والی جگہوں میں شمار ہے۔

"ندی سوہانہ "

تحصیل کھوئیرٹہ کی ایک خوبصورت یونین کونسل ہے،ندی سوہانہ کے سیاحتی گاوں چنگاگائی اور بالا دھڑا کی چوٹیوں پہ موسم سرما میں برف باری ہوتی ہے،جہاں لوگ سیر وسیاحت کے لیے آتے ہیں،اس یونین کونسل کی بلند ترین چوٹی کا نام متھرانی ہے جو 5400فٹ بلند ہے،یہ پہاڑی آرمی کے زیر استعمال علاقہ ہے،جہاں سے انڈیا اور پاکستان کی فوج چند فٹ کے فاصلہ پہ کھڑی ہیں،چنگاگائی کھوئیرٹہ شہر سے 26کلومیٹرجب کہ بالا دھڑا 30کلومیٹر جانب شمال ہے

حوالہ جات

[ترمیم]