ویکیپیڈیا:دیوان خاص
Appearance
(ویکیپیڈیا:تختۂ اعلانات برائے منتظمین سے رجوع مکرر)
عافی صاحب کی یک طرقہ کار روائیاں
السلام علیکم!
کچھ عرصے سے دیکھا گیا ہے کہ عافی صاحب بغیر کی صلاح مشورے کے fair use کی تمام فائلوں کو حذف کر رہے ہیں۔ متوفی افراد، فلمی پوسٹر، ویب سائٹ کے اسکرین شاٹ، کتاب کے سرورق وغیرہ اس میں شامل ہیں۔ منتظمین سے گزارش ہے کہ انہیں ان سب سے منع کریں اور ان فائلوں کو بحال کریں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:26، 29 اکتوبر 2024ء (م ع و)
- Hindustanilanguage، منتظمین کو ایک سال قبل سے اور صارفین کو اس بات کی تنبیہ کی گئی کہ ان فائلوں میں اجازت نامے موجود نہیں ہیں۔ میں نے ذاتی طور پر خود کئی ایک فائلوں پر اجازت نامے شامل کیے۔ طاہر صاحب اور دیگر منتظمین اور کئی ایک صارفین نے اپنی اپنی فائلوں کی اصلاح کی۔ جن فائلوں کی اصلاح نہیں ہوئی ان پر عرصے سے اجازت نامہ نہ ہونے کا سانچہ چسپاں تھا۔ منصفانہ استعمال کی فائلوں کے لیے اجازت نامہ اور دلیل استعمال لازمی ہے۔ ان سب وجوہات کے سبب یہ فائلیں حذف کی گئی ہیں اور ایسا نہیں ہے بس ایک کلک میں کام تمام کیا گیا۔ تاہم، اگر کوئی صارف ان فائلوں پر اجازت نامے ایک متعین مدت میں لگانے کا ذمہ لیتا ہے تو مجھے بحال کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ بصورت دیگر یہ ویکیمیڈیا کی منصفانہ استعمال کی پالیسی کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ میرے جواب سے کچھ تسلی ہو۔ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 08:33، 29 اکتوبر 2024ء (م ع و)
- اس کے علاوہ میں اس بات کو بھی ظاہر کردینا چاہتا ہوں کہ میں ذاتی طور پر وقتا فوقتا پرانی فائلوں پر اجازت نامے کے حوالے سے کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس کے ساتھ وہ فائلیں ایک ایک کرکے بحال ہوجائیں گی۔ لیکن بنا اجازت نامے کے کسی بھی فائل کاویکیپیڈیا پر رہنا درست نہیں۔ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 08:35، 29 اکتوبر 2024ء (م ع و)
- مثال کے طور پر آپ ہی کی اپلوڈ کردہ فائل:Sporting Woman Summer Issue.jpg اجازت نامے سے خالی تھی۔ میں نے بحال کرکے اس میں اجازت نامہ شامل کردیا ہے۔ کیا آپ بقیہ فائلوں پر اجازت نامہ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 08:47، 29 اکتوبر 2024ء (م ع و)
- ؛ مجھے خود یاد نہیں کہ میری کن کن فائلوں کو آپ نے حذف کیا۔تاہم اگر آپ بحال کرکے متصلًا اس کی ایک فہرست میرے تبادلہ خیال پر دیں تو ان شاء اللہ ایک آدھ مہینے میں اگر لائسنس وغیرہ کی کوئی کمی رہی ہے تو اسے دور کر دوں گا، حالانکہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے عام طور پر لائسنس وغیرہ کا تذکرہ کیا ہے۔ اگر پھر بھی کہیں کمی ہے تو دور کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:47، 30 اکتوبر 2024ء (م ع و)
- Hindustanilanguage، مناسب۔ میں اس پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ تاہم فائل:Kamala Sohonie.jpg بحال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ یتیم ہونے کی وجہ سے حذف ہوئی ہے۔ غیر آزاد تصویر اگر اپنے متعین استعمال میں نہیں آتی تو حذف ہوتی ہے۔ میں نے اس کی وجہ معلوم کرنی چاہی تو ایسا معلوم ہوا کہ کملا سوہونی میں اگرچہ اس کا ربط ہے جو میں نے درست کرنے کی کوشش کی، یہ فائل شو نہیں ہورہی۔ غالبا خانہ معلومات کے سانچے میں کوئی نقص ہے۔ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 13:17، 30 اکتوبر 2024ء (م ع و)
- بقیہ آپ کے تبادلہ خیال پر! — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 13:36، 30 اکتوبر 2024ء (م ع و)