مندرجات کا رخ کریں

مرغوں کی لڑائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مرغوں کی لڑائی میں لوگوں کی دلچسپی قابلِ دید ہوتی ہے۔

مرغوں کی لڑائی ایک خونی کھیل ہے جو دو مرغوں کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ کھیل دنیا بھر میں مقبولِ عام ہے۔ تاہم علاقوں کی تمیز اور تہذیب کے فرق سے اس کھیل کے قوانین و رائج طریقے بھی مختلف ہیں۔ لڑائی کا یہ فن صرف نر مرغے میں پایا جاتا ہے۔ یہ خونی مقابلے زیادہ تر کسی ایک مرغے کے خون سے لہو لہان ہونے یا بعض کے ہلاک ہونے پر ختم ہوتے ہیں۔ یہ مقابلے پاکستان سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں منعقد ہوتے ہیں۔ امریکہ میں اس کھیل کے لیے باقاعدہ کلب بھی بنائے گئے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]