مندرجات کا رخ کریں

حاجرہ یامین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حاجرہ یامین
معلومات شخصیت
مقام پیدائش کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں عہد وفا   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حاجرہ یامین پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈل، ٹی وی اور فلمی اداکارہ ہیں۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ حال ہی میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی ڈراما سیریل عہد وفا میں وہ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

حالات زندگی

[ترمیم]

حاجرہ یامین کے والد سعودی عربین ایئر لائنز میں ملازمت کرتے تھے۔ اس لیے ان کی ابتدائی زندگی سعودی عرب میں گذری۔ ان کا خاندان 2000ء میں سعووی عرب سے پاکستان شفٹ ہوا۔ ان کا ایک بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ انھوں نے روٹس اسکول سسٹم سے او لیول اور جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین اسلام آباد سے کمیونیکیشن میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے، لیکن شو بزنس میں اپنا مستقبل بنانے کے لیے کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔ ٹی وہ ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا جنون انھیں کراچی لے آیا۔ ہاجرہ یامین نے اپنے فنی سفر کی ابتدا انور مقصود جیسے منجھے ہوئے ڈراما نگار کی سرپرستی میں کی۔ انورمقصود کے تھیٹر ڈراما سیاچن میں ہاجرہ یامین نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ چند برس تھیٹر پر اداکاری کے کمالات دکھانے کے بعد وہ ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں کی جانب آ گئیں۔ ہاجرہ کے قابلِ ذکر ٹیلی وژن ڈراموں میں بنجارن، بھولی بانو، تو دل کا کیا ہوا، تیری رضا، عشق نہ کریو کوئی، جے آئی ٹی، باندی، تعبیر، آس اور شہرِ ملال شامل ہیں۔ حال ہی میں آن ائیر ہونے والی ڈراما سیریل عہدِ وفا میں ناظرین انھیں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کے مدِ مقابل اداکاری کرتے دیکھ رہے ہیں اور ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ [1]

ہاجرہ یامین نے تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے بعد فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انھیں اسما نبیل نے مان جاؤ نہ میں سپورٹنگ رول کے لیے اور بعد ازاں ہدایت کارہ شازیہ علی خان نے انھیں فلم پنکی میم صاحب میں دل چسپ کردار کے لیے کاسٹ کیا۔[1] جس پر انھیں لکس اسٹائل اعزاز برائے فلمی اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔[2]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب فاروق احمد انصاری، معروف اداکارہ حاجرہ یامین سے ملاقات، مشمولہ: روزنامہ جنگ کراچی، 21 جنوری 2020ء، صفحہ 5
  2. Images Staff (8 جولائی 2019). "A list of everyone who went home a winner from the Lux Style Awards 2019". DAWN (انگریزی میں). Retrieved 2019-07-14.