مندرجات کا رخ کریں

لاگت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

معاشی اصطلاح کسی شے کے بنانے یا کسی خدمت کی فراہمی میں لگنے والے اخراجات کو لاگت کہتے ہیں۔ خرید و فروخت میں لاگت سے بڑھ کر حاصل ہونے والا پسہ منافع ہوتا ہے۔ اس کے برعکس کم حاصل ہونے والا پیسہ نقصان کہلاتا ہے۔

کسی بھی بڑے منصوبے کے شروع کرنے سے پہلے ماہرین کی رائے لی جاتی ہے اور لاگت طے کی جاتی ہے۔ ہر ملک کی حکومت کسی بھی تعمیری منصوبے (برج ہو یا سڑک) کے لیے لاگت طے کرتی ہے۔ پھر اس لاگت کو پورا کرنے کے لیے سالانہ بجٹ سے مالیہ فراہم کرتی ہے۔ کئی بار منظور کردہ بجٹ ناکافی ہوتا ہے۔ ایسے میں اضافی منظوری درکار ہوتی ہے۔ نظر ثانی شدہ بجٹ کی منظوری تک کام رک جاتا ہے۔

کاروبار کے شعبے میں کسی بھی صنعتی یا تجارتی ادارے کے قیام، مخصوص کاروبار چلانے کے لیے درکار سرمایہ لاگت ہوتا ہے۔ اس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ اس کے لیے شخصی سرمایوں کی شراکت داری، بینکوں کے قرض اور حصص بازار وغیرہ کے سہارے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔