پلندری
Appearance
پلندری ( انگريزی: Pallandri ) پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کا ایک شہر ہے جو ضلع سدھنوتی کا صدر مقام ہے۔ یہ شہر سطح سمندر سے تقریباً چار ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑیوں کے دامن میں آباد ہے۔ یہ آزاد کشمیر کے خوبصورت علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ شہر راولپنڈی سے براستہ کہوٹہ ۔ آزاد پتن تقریباً ۹۰ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ راولپنڈی سے پلندری تک دو رویہ شاہراہ ہے اور ہر قسم کی سفری سہولیات میسر ہیں۔
آزاد کشمیر کا واحد کیڈٹ کالج پلندری شہر سے تقریباً ۲ کلو میٹر کے فاصلے پر کوٹلی روڈ پر واقع ہے۔
یہاں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گراءیجویٹ کالجز موجود ہیں.