خان محمد ڈاہری
خان محمد ڈاہری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 جون 1964ء (60 سال) |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
مناصب | |
رکن صوبائی اسمبلی سندھ [1] | |
رکن سنہ 13 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی ایس-40 |
پارلیمانی مدت | 15ویں سندھ صوبائی اسمبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
خان محمد ڈاہری پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ پاکستانی سیاستدان اور صوبائی اسمبلی سندھ کے موجودہ رکن ہیں۔[2]
حالات زندگی
جون 1946 کو ضلع نواب شاہ کے تحصیل دولت پور میں گاؤں رضا محمد ڈاہری میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سردار رضا محمد ڈاہری سے اور ثانوی تعلیم میٹرک ہائی اسکول دولت پور سے 1979 میں اور انٹرمیڈیٹ 1982 گورنمنٹ ڈگری کالج مہران مورو سے حاصل کی۔ 1998ء میں بی اے آنرز کی ڈگری اور 1988ء میں ایم اے (پولیٹکل سائنس) جامعہ سندھ سے حاصل کی۔ بعد ازاں ایل ایل بی کی ڈگری بھی اسی جامعہ حاصل کی۔ 1990ء کے عام انتخابات میں وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 22 سے الیکشن جیتےاور 1993ء تک صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ 2018ء کے انتخابات میں، پیپلز پارٹی نے صوبائی اسمبلی کے کے حلقہ پی ایس 40 سے کامیابی حاصل کی۔[3] وہ سندھ کی نگراں حکومت میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
حوالہ جات
- ↑ http://www.pas.gov.pk/index.php/members/profile/en/32/611
- ↑ "خان محمد ڈاہری"۔ www.encyclopediasindhiana.org (بزبان سندھی)۔ سندھی زبان کا با اختایر ادارہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2024
- ↑ "Election Results 2018 - Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ دی نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2024