مندرجات کا رخ کریں

تاریک توانائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 07:58، 11 جنوری 2024ء از UrduBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: درستی املا ← نظریہ)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

تاریک توانائی (Dark Energy) علم الکائنات میں گمان کی حدوں پر موجود، ایک قیاس کردہ توانائی ہے جو تمام فضاء یا اسپیس میں نفوذ رکھتی ہے اور منفی دباؤ کی حامل ہوتی ہے۔ نظریہ اضافیت کے مطابق، ایسے منفی دباؤ کا اثر کیفی (qualitatively) طور پر ایسا ہی ہوتا ہے کہ جیسے وسیع پیمانے پر کشش ثقل کے خلاف کسی قوت کا۔ اور ایسی کسی قوت کو عمل کی حالت میں قیاس کرنے سے موجودہ کائناتی تصورات اور مشاہدات کی تشریح میں مدد ملتی ہے، مثلا یہ کہ کائنات مستقل اسراع کے ساتھ پھیل رہی ہے، ساتھ ہی ساتھ تاریک توانائی ایک اور اہم کائناتی مشاہدے کی تشریح میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے جس کو گمشدہ مادہ (missing mass) یا سـرانـجـام، تاریک مادہ (dark matter) کہا جاتا ہے۔