مائیکرو فائنانس
Appearance
خرد مالیہ یا مائیکرو فائنانس سے مراد مال و دولت سے محروم آبادی میں کم مالیتی ادھار کی فراہمی ہے۔ یہ معاشی ترقی کے لیے ایک لازمی ذریعہ ہے جس سے اس آبادی کو قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کی اہمیت اور افادیت اس لیے بھی مسلم ہے کیونکہ دنیا کے کئی ملکوں میں سرکاری اور غیر سرکاری طور پر معاشی طور بد حال لوگوں کے حالات سدھارنے کے لیے مائیکرو فائنانس کی آبادی کے وسیع تر غریب لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بنگلہ دیش میں اسی کوشش پر کام کرنے والے محمد یونس کو نوبل انعام سے نوازا گیا۔