گلڈ اشتراکیت
گلڈ اشتراکیت
Guild Socialism
فیبین اشتراکیت کی طرح یہ بھی انگلستان کی پیداوار ہے۔ اور بیسیوں صدی کے شروع میں نمودار ہوئی۔ یہ مارکسی اشتراکیت اور کسبی اشتراکیت کا درمیانی راستہ ہے۔ یہ کسبی اشتراکیت سے اس بات پت اتفاق نہیں کرتی کہ تشدد پسند طریقہ اختیار کیا جائے۔ دوسری طرف مارکسی اشتراکیت سے اس بات پر اختلاف کرتی ہے کہ صرف بتدریج سیاسی تدابیر اختیار کرنا کافی ہے۔
اس کے نزدیک معاشی تدابیر اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔ جس کی دو صورتیں ہیں ایک تو سرمایہ داروں کی پالیسی میں مداخلت کرنا اور دوسرے مزدورں کو ان کے حقوق دلوانا، صنعت و حرفت پر سرمایہ داروں، مزدوروں اور بالآخر صارفین کو یکساں قابوں میں رکھنا۔