پشتونوالی یا پختونوالی پشتونوں میں پائی جانی والی ایک طرزِ زندگی یا ضابطۂ حیات ہے عموماً پشتونوں میں پایا جاتا ہے خاص کر قبائل میں۔ پشتونوالی حقیقت میں زندگی گزارنے ��ا طریقہ یا اصولوں کا مجموعہ ہے۔ جو پشتون ان اصول کی پیروی نہیں کرتا پشتون معاشرے میں اسے صرف نسلی طور پر پشتون تو مانا جاتا ہے لیکن ثقافتی طور پر نہیں۔ پشتوالی زیادہ تر پاکستان اور افغانستان میں ہوتی ہے اس کے ساتھ بھارت کے دیہاتی علاقوں میں بھی پائی جاتی ہے جہاں اسے پٹھانوالی کہا جاتا ہے۔

اہم نکات

ترمیم

چند اہم اصول جس کی پاسداری پر پشتونوالی میں خاص طور پر زور دیا گیا ہے ،یہ ہیں:

  1. میلمستیا (مہمان نوازی): جو کوئی آپ کے در پہ آئے اس کی مہمان نوازی کرنا چاہے وہ کسی بھی ملک۔ مذہب،فرقے ،زبان،علاقے سے تعلق رکھتا ہو۔
  2. ننواتی : کسی تنازعے کی وجہ سے اگر کسی کو نقصان پہنچا ہے یا ناراض ہو گیا ہے تو اس کو منانے کے لیے عزیز و اقاریب کو لے جا کر صلح کروانا۔
  3. نیاو او بدل (انصاف اور انتقام): اگر کوئی غلط کام کرتا ہے اور وہ باز نہیں آتا تو اس سے بدلہ لینا۔ اور اگر کوئی قتل لے تو اس سے انتقام لینا۔
  4. تراہ (بہادری): مشکل اوقات یا جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کرنا۔
  5. ہیواد (قوم اور وطن): مخالفین کیخلاف ملک و قوم کا ساتھ دینا،ان کی حفاظت کے لیے ہر قدم اٹھانا۔
  6. ننگ(عزت و آبرو): اپنے گرد موجود اچھے لوگوں کی اچھائی بیان کرنا اور اگر کسی سے غلطی ہوئی ہے تو اس پر پردہ ڈالنا۔
  7. گروح (دین اور ایمان): اپنے رب اور دین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینا، دین دشمنان کا سامنا کرنا۔
  8. ناموس (عورت کی حفاظت کرنا): سب سے زیادہ توجہ عورتوں کی حفاظت کرنے پر دینا،خواتین کے پردے کا خاص طور پر خیال رکھنا۔

مزید

ترمیم