نیل مکلارٹی
ایلن میری مکلارٹی بی ای ایم (پیدائش: 5 جنوری 1912ء شمالی فریمینٹل، مغربی آسٹریلیا) | (وفات: 26 دسمبر 1998ء میلبورن، وکٹوریہ) ایک کرکٹ کھلاڑی تھیں جو 1934ء سے 1937ء کے درمی��ن آسٹریلین قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلی تھیں۔ وہ خواتین کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے لیے کھیلی تھییں۔ دائیں بازو سے میڈیم پیز گیندبازی کرتی تھیں، انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 20.36 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کیں۔
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ایلن میری مکلارٹی | ||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 5 جنوری 1912 شمالی فریمینٹل، مغربی آسٹریلیا | ||||||||||||||||||||||||||
وفات | 26 دسمبر 1998 ملبورن، وکٹوریہ، آسٹریلیا | (عمر 86 سال)||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | |||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 4) | 28 دسمبر 1934 بمقابلہ انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 10 جولائی 1937 بمقابلہ انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||
1930–1940 | وکٹوریہ | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 2 مارچ 2013 |
سوانح اور کرکٹ
ترمیممکلارٹی 5 جنوری 1912ء کو مغربی آسٹریلیا کے نارتھ فریمنٹل میں پیدا ہوئی تھیں [1] انھوں نے اس وقت تک کوئی باقاعدہ کرکٹ نہیں کھیلی، جب تک کہ وہ 1930ء میں کلارنڈن میں خواتین کی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں ہوئیں۔ اگلے سیزن میں، وہ کولنگ ووڈ خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئیں اور اپنے کرکٹ دور کے باقی سال وہیں کرکٹ کھیلی اور اپنے آخری سالوں میں اس ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ وہ اپنی صحت کی وجہ سے 1940ء میں ریٹائر ہونے پر مجبور ہوگئیں۔ انھوں نے اپنے تمام کھیل کے عرصے میں قومی کرکٹ میں وکٹوریہ کی نمائندگی کی۔ دسمبر 1934ء میں، انھیں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے خواتین ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انھوں نے پہلی اننگ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی اور کوئی رنز نہ بنا سکیں، دوسری اننگز میں پانچویں نمبر پر کھیلیں اور 8 رنز بنائے۔ گیند بازی میں انھوں نے کی آؤٹ کیا۔[2] وہ 1937ء میں آسٹریلیا کے دورہ انگلینڈ کے دوران میں سب سے زیادہ موثر رہی تھیں، جہاں انھوں نے نارتھمپٹن میں پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 14 اور دوسری اننگ میں 23 رن بنائے تھے اور ہر ٹیسٹ میں کم سے کم تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ [3] 1947ء میں، ان کو وکٹورین ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک تعریفی سند دی گئی تھی۔ انھیں 1980ء میں خواتین کی کرکٹ میں خدمات کے لیے برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا تھا،
وفات
ترمیم26 دسمبر 1998ء کو میلبورن، وکٹوریہ میں ان کا 86 سال 355 دن کی عمر پا کر انتقال ہو گیا تھا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Player Profile: Nell McLarty"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2013
- ↑ "1st Test: Australia Women v England Women at Brisbane, Dec 28-31, 1934"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2013
- ↑ "Statistics / Statsguru / EM McLarty / Women's Test matches"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2013