نوبل انعام یافتہ مصری شخصیات کی فہرست
نوبل انعام دنیا کے معروف انعامامت میں سے ایک ہے۔ اور مصریوں نے 1978ء تا 2005ء تک چار نوبل انعام جیتے ہیں جو مسلم و عرب دنیا میں ایک نمایاں بات ہے کیونکہ اب تک محض چھ عرب حضرات ہی اسے وصول کر چکے ہیں جبکہ گیارہ مسلمان اس کے وصول کنندہ ہیں۔ مصر سب سے زیادہ نوبل انعام جیتنے والا مسلمان ملک ہے اس کے بعد پاکستان اور ترکی آتے ہیں جنھوں نے 2،2 نوبل انعامات جیتے ہیں۔ مصری نوبل انعام یافتگان کی فہرست درج ذیل ہے۔
سال | وصول کنندہ | میدان |
---|---|---|
1978ء | انور سادات | امن |
1988ء | نجیب محفوظ | ادب |
1998ء | احمد زیول | کیمیاء |
2005ء | محمد البرادعی | امن |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "List of Arab Nobel Laureates"۔ www.kabofest.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-07