نابلس جھڑپیں 2023ء
22 فروری 2023ء کو نابلس میں اسرائیلی دراندازی کے دوران جھڑپیں ہوئی جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی افراد ہلاک اور 102 زخمی ہوئے۔ [1] [2] نابلس اور اس کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ جینن شہر پر بھی اسرائیلی پرتشدد حملے جاری ہیں جو اسرائیل نے گذشتہ ایک سال کے دوران تیز کر دیے۔[3] اس سال سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 200 فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور کم از کم 2,600 گرفتار ہو چکے ہیں۔[4]
نابلس جھڑپیں 2023ء | |
---|---|
مقام | نابلس, مغربی کنارہ، فلسطین |
تاریخ | 22 فروری 2023ء |
ہلاکتیں | 11 |
زخمی | 102 |
پس منظر
ترمیمنابلس میں اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا جہاں دو مطلوب فلسطینی عسکریت پسند موجود تھے۔ صبح تقریباً 10 بجے جھڑپیں ہوئیں اس تنازعے کے دوران گیارہ فلسطینی شہید اور 102 دیگر زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 82 اسرائیلی گولیوں سے زندہ گولہ بارود کا نشانہ بنے۔ چھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ [2][5]
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک 72 سالہ بوڑھا شخص بھی شامل ہے اور درجنوں افراد گولیوں کا نشانہ بنے جن کے زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی نازک ہے۔ مرنے والوں میں سے دو افراد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گرفتاری کی کارروائی کا نشانہ بنے اور اسرائیلی فورسز نے جس عمارت پر قبضہ کر رہے تھے اسے مسمار کرنے کے بعد مارے گئے۔ [6][1] وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ دو صحافی لائیو فائر سے ہلکے سے زخمی ہوئے۔ [6]
مابعد
ترمیمبائیڈن انتظامیہ نے اس اسرائیلی اقدام کی مذمت کی۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ یہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔[7][8] بہت سے ممالک نے دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے اور دیگر نے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا، جن میں الجزائر، بحرین، مصر، جرمنی، ایران، لبنان، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، ترکی[9] ، متحدہ عرب امارات[10] اور یمن[11] وغیرہ شامل ہیں۔
- ^ ا ب "Hamas 'Losing Patience' After Ten Palestinians Killed in West Bank, Israel Braces for Retaliation"۔ 22 فروری 2023۔ 2023-02-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-22
- ^ ا ب Mariam Barghouti (24 فروری 2023)۔ "Nablus mourns following Israeli invasion that tore city and lives apart"۔ Mondoweiss۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-24
- ↑ "Israel says Palestinian militants fired rockets after raid"
- ↑ Tzvi Joffre (22 فروری 2023). "Israel prepares for possible terror attacks, Gaza rocket fire after Nablus raid". The Jerusalem Post (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2023-02-22. Retrieved 2023-02-22.
- ↑ "Eleven Palestinians killed during Israeli raid in Nablus"۔ BBC۔ 23 فروری 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-24
- ^ ا ب "Two Palestinians killed, dozens injured by live bullets, some critical, in an Israel army incursion into Nablus"۔ WAFA۔ 2023-02-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-22
- ↑ "Archived copy"۔ 2023-02-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-22
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ "Anti-aggression parties condemn Zionist enemy's attacks on Nablus"۔ saba.ye۔ 23 فروری 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-23
- ↑ "Ankara slams Israeli attacks against Palestinians"۔ Hürriyet Daily News۔ 23 فروری 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-23
- ↑ "UAE condemns Israeli forces' storming of Palestinian city of Nablus"۔ Khaleej Times۔ 23 فروری 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-23
- ↑ "Anti-aggression parties condemn Zionist enemy's attacks on Nablus"۔ saba.ye۔ 23 فروری 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-23