لارڈ ولیم بنٹنک
لارڈ ولیم بنٹنک ہندوستان کا چودھواں گورنر جنرل ’’1828ء تا 1835ء‘‘ پہلی مرتبہ 1803ء میں مدراس کا گورنر بن کر آیا۔ ویلور کی بغاوت کے بعد واپس چلا گیا۔ 1828ء میں گورنر جنرل بنا کر بھیجا گیا۔ 1831ءمیں رنجیت سنگھ سے روپڑ کے مقام پر مل کر سکھوں اور انگریزوں کے تعلقات کو استوار کیا۔ اس کے بعد امیران سندھ کے ساتھ معاہدہ کیا جس کی رو سے انگریزوں کو سندھ کے دریاؤں اور سڑکوں کو تجارت کی غرض سے استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ 1831ء میں میور کے راجا کرشن کو پینشن دے کر ریاست کا نظم و نسق انگریزی حکومت کے ہاتھ دے دیا۔ جنٹیا آسام کا علاقہ مارچ 1834ء میں لے لیا گیا۔ 7 مئی 1834ء کو کورگ کا علاقہ ہی انگریزی حکومت میں شامل کر لیا گیا۔
اس نے ملک میں بعض مفید اصلاحات جاری کیں۔ 1829ء میں ستی کو خلاف قانون قرار دیا۔ اس زمانے میں بنارس گجرات میں لڑکی کی پیدائش پر اسے قتل کر دینے کا رواج تھا اور راجپوت، جٹ، جھاریجہ اور میواٹی عموماً ایسا کرتے تھے۔ بنگال کے کچھ علاقوں میں بچوں کی بلی ( قربانی ) دی جاتی تھی اور اس مقصد کے لیے دشمن قبیلے کے بچے اغوا کر لیے جاتے تھے۔ لارڈ ولیم بنٹنک نے قانون بنا کر ان برایئوں کو ختم کر دیا۔[1]
ٹھگوں کے انسداد کے لیے سرولیم سیلمین کو مقرر کیا۔ 1831ء سے 1837ء تک ہزاروں ٹھگ گرفتار کر لیے گئے۔ اور ملک کو اس لعنت سے نجات حاصل ہوئی۔ شمال مغربی صوبحات میں بندوبست دوامی (permanent settlement) کی جگہ پر تیس سالہ بندوبست جاری کیا۔افیون پر ٹیکس عائد کیا۔ ہندوستانیوں پر ہر قسم کی ملازمت کے دروازے کھول دیے۔ فارسی کی جگہ اردو عدالتی زبان قرار دی گئی۔ لارڈ کارنوالس نے جو عدلیہ کا نظام قائم کیا تھا۔ بنٹنک نے اس میں بعض ترامیم کرکے عدلیہ کی کارروائی کو زیادہ مؤثر بنایا۔
لارڈ ولیم بنٹنک | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Lord William Bentinck) | |||||||
مناصب | |||||||
گورنر جنرل ہند | |||||||
برسر عہدہ 1833 – 20 مارچ 1835 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 14 ستمبر 1774ء [1][2][3][4][5] پورٹلینڈ ، بکنگھمشائر [6] |
||||||
وفات | 17 جون 1839ء (65 سال)[1][2][3][4][5] پیرس [7] |
||||||
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ مملکت برطانیہ عظمی (–1 جنوری 1801) |
||||||
جماعت | وگ | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | کرائسٹ چرچ | ||||||
پیشہ | سیاست دان [8]، سفارت کار ، فوجی افسر ، کرکٹ کھلاڑی ، فوجی افسر [9] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی | ||||||
ملازمت | فارن آفس، مملکت متحدہ [10] | ||||||
کھیل | کرکٹ | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
شاخ | برطانوی فوج | ||||||
عہدہ | جرنیل لیفٹیننٹ جنرل [11] |
||||||
لڑائیاں اور جنگیں | نپولینی جنگیں | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Lord-William-Bentinck — بنام: Lord William Bentinck — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6dn538t — بنام: Lord William Bentinck — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb15117033w — بنام: William Bentinck — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p961.htm#i9602 — بنام: Lt.-Gen. Lord William Henry Cavendish-Bentinck
- ^ ا ب عنوان : Kindred Britain — Kindred Britain ID: http://kindred.stanford.edu/#/kin/full/none/none/I1730 — بنام: Gen. William Henry Cavendish-Bentinck
- ↑ http://www.britannica.com/EBchecked/topic/61157/Lord-William-Bentinck
- ↑ عنوان : A General and Heraldic Dictionary of the Peerage and Baronetage of the United Kingdom
- ↑ Hansard (1803–2005) ID: https://api.parliament.uk/historic-hansard/people/lord-william-cavendish-bentinck — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اپریل 2022
- ↑ Hansard (1803–2005) ID: https://api.parliament.uk/historic-hansard/people/lord-william-cavendish-bentinck — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جولائی 2020
- ↑ ناشر: محکمہ خارجہ ودولت مشترکہ برطانیہ
- ↑ مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی