روڈنی جیمز ٹکر (پیدائش: 28 اگست 1964ء) ایک آسٹریلوی کرکٹ امپائر، رکن آئی سی سی ایلیٹ پینل اور بین الاقوامی ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی/20 کرکٹ میں فرائض انجام دیتا ہے۔ یہ کرکٹ کھلاڑی ہے جو نیو ساؤتھ ویلز کی طرف سے 1985/86ء تا 1987/88ء کھیلتا رہا، تسمانیہ کی طرف سے 1987/88ء تا 1998/99ء تک کرکٹ کھیلی جہاں یہ نائب کپتان بھی رہا 1991/92ء سے 1995/96ء تک۔ اس کے بعد مختصر مدت تک کپتان/تربیت کار کے طور پر کینبرا میں 1999/2000ء تک رہا پھر کرکٹ سے سبکدوش ہو گيا۔

راڈ ٹکر
راڈ ٹکر 2 دسمبر 2022ء کو آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران پرتھ اسٹیڈیم میں امپائرنگ کر رہے ہیں۔
ذاتی معلومات
مکمل نامروڈنی جیمز ٹکر
پیدائش (1964-08-28) 28 اگست 1964 (عمر 60 برس)
آبرن, نیو ساؤتھ ویلز, آسٹریلیا
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتڈیرن ٹکر (بھائی)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1985/86–1987/88نیو ساؤتھ ویلز
1988/89–1998/99تسمانیہ
کینبرا
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر89 (2010–2024)
ایک روزہ امپائر102 (2009–2023)
ٹی 20 امپائر58 (2009–2024)
خواتین ٹیسٹ امپائر1 (2008)
خواتین ایک روزہ امپائر6 (2004–2008)
خواتین ٹی 20 امپائر5 (2010)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 103 65
رنز بنائے 5,076 1,255
بیٹنگ اوسط 36.25 24.13
100s/50s 7/28 0/7
ٹاپ اسکور 165 85
گیندیں کرائیں 10,050 2,492
وکٹ 123 69
بولنگ اوسط 41.40 28.72
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 4/56 4/30
کیچ/سٹمپ 69/– 20/–
ماخذ: کرک انفو، 6 نومبر 2022

کرکٹ کا دور

ترمیم

بائیں ہاتھ کا بلے باز، ٹکر نے کل 5,076 رنز فرسٹ کلاس کرکٹ میں 36.25 اوسط سے بنائے اور اور 123 فرسٹ کلاس وکٹیں 41.40 کی اوسط سے حاصل کیں، گیند بازی رائیٹ آرم میڈیم فاسٹ۔ تسمانوی ٹائیکر کی طرف سے 1993–94ء اور 1997–98ء میں رنر اپ کھیلا۔

امپائرنگ کا دور

ترمیم

کرکٹ کو خیر آباد کہنے کے بعد، ٹکر نے امپائرنگ شروع کر دی۔ ٹکر 2008ء میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئی سی سی بین الاقوامی پینل کے امپائرز کا رکن بنا۔[1] جلد ہی 2010ء میں اس کی ترقی ہو گئی اور اسے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز کا رکن بنا لیا گیا۔ ٹگر کو کرکٹ عالمی کپ 2015ء میں امپائرنگ کرنے والے 20 امپائروں میں شامل کیا گیا۔[2] ٹکر نے پہلے سیمی فائنل جو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میں 24 مارچ 2015ء کو ایڈن پارک میں ہوا خدمات سر انجام دیں۔ اور فائنل 2016ء آئی سی سی عالمی ٹی ٹوئینٹی میں بھی امپائرنگ کی۔[3] 2 جنوری 2017ء کو سری لنکا و جنوبی افریقا کے درمیان نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں، اس نے 50 ویں ٹیسٹ میچ کی امپائرنگ کی۔[4]

امپائرنگ شماریات

ترمیم

14 جون 2017:

پہلا آخری کل
ٹیسٹ   نیوزی لینڈ بمقابلہ   بنگلادیش سیڈون پارک، فروری 2010   نیوزی لینڈ بمقابلہ   جنوبی افریقا سیڈون پارک، مارچ 2017 53
ایک روزہ   آسٹریلیا بمقابلہ   جنوبی افریقا بیللیریو اوول، جنوری 2009   انگلستان بمقابلہ   پاکستان کارڈف، جون 2017 69
ٹی/20   آسٹریلیا بمقابلہ   جنوبی افریقا ملبورن کرکٹ گراؤنڈ، جنوری 2009   انگلستان بمقابلہ   ویسٹ انڈیز ایڈن گارڈنز، اپریل 2016 35

بیرونی روابط

ترمیم

لوا خطا ماڈیول:Navbox_with_columns میں 228 سطر پر: bad argument #1 to 'inArray' (table expected, got nil)۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Tucker elevated to Australia's international panel"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ 2008-06-03۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2008 
  2. "ICC announces match officials for ICC Cricket World Cup 2015"۔ ICC Cricket۔ 2 دسمبر 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2015 
  3. "World T20, Final: England v West Indies at Kolkata, Apr 3, 2016"۔ ESPN Cricinfo۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2016 
  4. "Umpire Rod Tucker reaches half-century of Test matches"۔ International Cricket Council۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جنوری 2017