دریائے گومل
افغانستان اور پاکستان میں دریا
دریائے گومل (Gomal River) (پشتو: ګومل سیند، ګومل دریاب، سنسکرت: गोमती) افغانستان اور پاکستان میں واقع ایک دریا ہے۔
پاکستان کے اندر دریائے گومل جنوبی وزیرستان سے گھرا ہوا ہے۔ یہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان سرحد بناتا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے دریا پاکستان کے ضلع ٹانک، کی وادی گومل میں داخل ہوتا ہے۔ اور بنیادی طور پر یہاں دریائے گومل کا پانی وادی گومل وادی میں کاشت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دریا بعد میں تحصیل کلاچی تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی گزرتا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 میل جنوب میں یہ دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے جامعہ گومل کا نام دریائے گومل کے نام پر ہے۔ ای 7 اسلام آباد میں ایک سڑک کا نام بھی "گومل روڈ" ہے۔