تمنا بھاٹیہ

بھارتی اداکارہ

تمنا بھاٹیہ (audio speaker iconتلفظ; انگریزی: Tamannaah Bhatia ; پیدائش 21 دسمبر 1986ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ جو تمنا نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ تمنا بنیادی طور جنوبی بھارت کے سنیما میں کام کرتی ہیں۔ تیلگو اور تامل فلموں کی وہ جانی مانی اداکارہ ہیں۔

تمنا بھاٹیہ
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (ہندی میں: तमन्ना भाटिया)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1989-12-21) 21 دسمبر 1989 (عمر 35 برس)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2005–تاحال
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تمنا نے اپنے کیریئر کی شروعات 2005ء میں بالی وڈ فلم چاند سا روشن چہرہ سے کی تھی۔ جس کے بعد وہ جنوبی بھارت کی تیلگو اور تمل فلمیں کرنے لگی۔

2013ء میں وہ ہندی-اردو سینما میں فلم ہمت والا سے واپس آئیں۔ جس میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ تھی۔ 2014ء میں ان کی بالی وڈ فلم ہمشکل تھی جس سیف علی خان، رتیش دیش مکھ، بپاشا باسو اور ایشا گپتا بھی اہم کردار نبھائے تھے۔ ان کی اگلی فلم اینٹرٹینمنٹ تھی جس میں وہ اکشے کمار کے مدِمقابل تھیں۔

2015ء کی ان کی فلم باہوبلی:دابگننگ کو تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم باہوبلی ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔

ابتدائی زندگی اور پس منظر

ترمیم

تمنا بھاٹیہ 21 دسمبر 1989ء کو بھارت کے شہر ممبئی میں سنتھوش اور رجنی بھاٹیا کے ہاں پیدا ہوئیں تھیں۔[2][3] ان کا ایک بڑا بھائی آنند ہے۔[4]ان کے والد ہیرے کے کاروباری ہیں۔ تمنا بھاٹیہ سندھی ہندو گجر نسل سے تعلّق رکھتی ہیں۔[5] تمنا بھاٹیہ نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے مانکے جی کوپر ایجوکیشن ٹرسٹ اسکول سے مکمل کی۔ بعد میں انھوں نے فلمی نام تبدیل کرکے تمناہ رکھ لیا۔[6] تمنا بھاٹیہ 13 سال کی عمر سے ہی اداکاری کررہی ہیں ، جب ان کو ہدایت کار نے اسکول کے سالانہ دن کی تقریب میں دیکھا تھا اور مرکزی کردار کی پیش کش کی جسے تمنا نے قبول کر لیا ۔ اس کے بعد وہ ایک سال تک ممبئی کے پرتھوی تھیٹر کا بھی حصہ بن گئیں۔ تمنا بھاٹیہ ابھیجیت ساونت کے البم گانے ، "لفظوں میں " میں نظر آئیں ، یہ البم 2005ء کو جاری ہوا تھا۔[7]

تمنا بھاٹیہ کو اکتوبر 2020ء کے اوائل میں کوویڈ 19 کا شکار ہو گئیں اور ان کو حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔[8] جہاں وہ 18 اکتوبر کو صحت یاب ہو گئیں۔[9]

اہم فلمیں

ترمیم
سال فلم کردار زبان ساتھی اداکار تبصرہ
2005ء چاند سا روشن چہرہ جیا اوبرائے ہندی سمیر آفتاب
2005ء شری(مسٹر) سندھیا تیلگو منوج منچو
2007ء ویاباری تمل ایس جے سوریا
2008ء کالی داس ارچنا تیلگو سوشانت
2009ء ایان یُمنا تمل سوریا (اداکار)
2009ء پیا چاروُ لتا تمل کارتھی (اداکار) نامزد:-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تمل
2010ء سورا پُورنیما تمل وجے (اداکار)
2011ء 100% لو مہالکشمی تیلگو ناگ چیتنیا بہترین اداکارہ کے لیے سائیں ایم اے اے ایوارڈ
نامزد:-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
2011ء بدری ناتھ الك نندا تیلگو اللو ارجن
2011ء اوسراویلی نہاریکا تیلگو این ٹی آر جونئیر
2012ء راچہ چیتر(اممُو) تیلگو رام چرن نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے سائیں ایم اے اے ایوارڈ
نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے سیماایوارڈ
2012ء ریبل نندنی تیلگو پربھاس
2013ء ہمتوالا ہندی اجے دیوگن
2014ء ہمشکل شانیہ ہندی سیف علی خان
2014ء اللوڈو شرينو (مہمان کردار) تیلگو - (خصوصی ظہور)
2014ء انٹرٹینمنٹ ساکشی ہندی اکشے کمار
2014ء اگاڈو سروجا تیلگو مہیش بابو
2015ء باہوبلی:دا بگننگ اونتیکا تیلگو پربھاس -

متعلقہ روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://zeenews.india.com/hindi/zee-hindustan/web-stories/tamannah-bhatia-all-dashing-looks-will-make-you-speechless/1349968
  2. Sify (21 دسمبر 2009)۔ "Happy birthday Tamannaah"۔ Sify۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-23
  3. "Tamannaah turns designer with new jewellery venture"
  4. "tamanna bhatia anand - Google Search"۔ www.google.com[مردہ ربط]
  5. "Happy B'day to the Queen of K'wood!"۔ Sify۔ 21 دسمبر 2009۔ مورخہ 2013-06-18 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-15
  6. "Siren of the Week: Tamannaah Bhatia – 9"۔ Entertainment.in.msn.com۔ 3 اکتوبر 2009۔ مورخہ 2012-02-17 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-09
  7. "The Tamannaah Bhatia Interview : Of Baahubali and Bollywood"۔ silverscreen۔ 27 جون 2014۔ مورخہ 2016-04-07 کو اصل سے آرکائیو شدہ
  8. https://www.msn.com/en-ae/news/other/tamannaah-bhatia-tests-positive-for-covid-19/ar-BB19GF0b?ocid=spartan-ntp-feeds
  9. "Tamannaah Bhatia thanks doctors, hospital staff after coronavirus recovery"۔ زی نیوز۔ 18 اکتوبر 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-18

بیرونی روابط

ترمیم