حیدر

صارف از 11 اپریل 2006ء
نظرثانی بتاریخ 10:23، 16 نومبر 2015ء از Yethrosh (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (+ زمرہ:آٹو ویکی براؤزر کے استعمال کنندگان)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
فائل:Light in Darkness.jpg
تاریکی میں روشنی
یہ ایک میں میں صفحہ ہے۔ یعنی اس پر تو تو کم اور میں میں زیادہ ہوگی۔ اگر اس صفحہ پر آپ کو ڈھونڈنے سے بھی ایک بھی تو نہ ملے تو تبادلۂ خیال کے صفحہ پر تشریف لے جائیں جس کو پڑھ کر آپ بے اختیار کہیں گے:
ہر بات پہ تم کہتے ہو کہ تو کیا ہے
تمہی بتاؤ یہ انداز گفتگو کیا ہے

میرا تعلق پاکستان سے ہے۔ اردو اور میرا وطن میری زندگی میں اہم ترین چیزوں میں سے ہیں۔ میں نے کچھ‍ زیادہ مضمون نہیں لکھے لیکن کوشش یہی ہوتی ہے کہ جو لکھوں جس حد تک ہو سکے جامع لکھوں۔

اگر اردو کے سلسلے میں کسی کو میری مدد درکار ہو تو مجھ‍ سے بذریعہ وکیپیڈیا رابطہ سے نہ ہچکچائیں۔ مجھے آپ کی مدد کر کے خوشی محسوس ہو گی۔

حیدر 17:15, 15 جون 2006 (UTC)

چند تراکیب

وکیپیڈیا اردو پر کام کرتے ہوئے مجھ سے کچھ حادثاتی مگر مفید دریافتیں سرزد ہوئیں ہیں۔ اس امید پر یہاں پیش کر رہا ہوں کہ شاید دیگر مدونین کے بھی کام آ جائیں۔ اگر آپ ان تراکیب سے پہلے ہی سے واقف ہیں تو میری خودنمائی کو درگزر فرمائیے گا:

اردو حروف تہجی کی ترتیب دیتے ہوئے بیشتر سافٹ ویئر غیرعربی حروف (مثلا ٹ ڈ گ وغیرہ) سے شروع ہونے والے الفاظ کو فہرست کے آخر میں لے جاتے ہیں۔ مائیکروسافٹ ایکسل میں اس کا ایک حل ممکن ہے۔ درج ذیل فہرست کو من و عن نقل کر کے ایکسل میں ایک کالم میں پیسٹ کر دیں:

ا
ب
پ
ت
ٹ
ث
ج
چ
ح
خ
د
ڈ
ذ
ر
ڑ
ز
ژ
س
ش
ص
ض
ط
ظ
ع
غ
ف
ق
ک
گ
ل
م
ن
و
ہ
ھ
ء
ئ
ی
ے

کالم میں سے حروف والے خانوں کو سلیکٹ کر لیں۔ مینوز میں سے Tools پر کلک کر کے ماؤس کا تیر Options پر لے جائیں اور Custom Lists پر کلک کریں اور پھر Import پر کلک کر دیں۔ یہ فہرست ایکسل نے مستقل طور پر محفوظ کر لی ہے۔ جب کسی فہرست کو ترتیب دینا مقصود ہو تو اس کو ایکسل کے ایک کالم یا رو میں لکھیں۔ اس کالم یا رو میں سے الفاظ والے خانوں کو Ctrl استعمال کیے بغیر سلیکٹ کریں۔ مینوز میں سے Data پر کلک کریں۔ پھر Sort پر کلک کریں۔ پھر Options پر کلک کریں۔ First key sort order کے تحت فہرست میں سے اردو حروف کی فہرست چنیں اور OK پر کلک کریں۔ OK پر دوبارہ کلک کریں۔ فہرست اب ترتیب سے ہے۔ کاپی کر کے وکیپیڈیا میں پیسٹ کر دیں۔

سانچوں کی تدوین کیلیے Microsoft Wordpad نہایت کارآمد اور مفید ہے۔ مائیکروسافٹ آفس کے ورڈ کے برعکس ورڈپیڈ سانچے میں غیر مرئی حروف کو داخل نہیں کرتا لہذا یونیکوڈ کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

میری کاوشیں (یعنی تعلی)

ذیل میں ان صفحات کی فہرست ہے جن پر میرا کیا ہوا کام 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ ان میں کچھ تراجم اور کچھ کا صفر سے آغاز کیا گیا تھا۔

مضامین

سانچے

ان تمام سانچوں کی تعمیر کا آغاز یا ان پر بیشتر کام میں نے کیا:


یہ شخص اردو کا صاحبِ زبان ہے۔اردو
 یہ صارف ایک
پاکستانی ویکیپیڈین
ہے
 
یہ صارف مسلمان ہے۔ 
یہ صارف سکے جمع کرنے کا شوقین ہے