الطاف اعظمی

بھارتی مصنف

پروفیسر الطاف احمد اعظمی (علیگ) (ولادت : 1942ء ، ۔۔۔ وفات 12 اگست 2023ء) ایک بھارتی مصنف اور اردو اکادمی- دہلی کے سابق وائس چیئر مین ۔ وہ اسلامیات، تاریخ طب و سائنس اور اردو شعر و ادب سے متعلق موضوعات پر لکھتے رہے۔

ولادت و تعلیم

ترمیم

پروفیسر الطاف اعظمی 2 جولائی 1942ء کو بھاٹن پارہ، اعظم گڑھ، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم مدرسۃ الاصلاح، سرائے میر، اعظم گڑھ سے حاصل کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے 1969ء میں بی یو ایم ایس اور جامعہ ہمدرد سے پی ایچ ڈی کی۔[1]

تدریس اور دیگر خدمات

ترمیم

تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ ہمدرد کے سنٹر فار ہسٹری اینڈ سائنس کے شعبہ سے منسلک ہوئے۔ 1986ء سے 2004ء تک اس شعبہ کے ہیڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اسلامیات میں دلچسپی کی وجہ سے کچھ عرصہ (2003-2004ء) کے لیے ہمدرد یونیورسٹی کے اسلامک اسٹڈیز اینڈ سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین بھی بنائے گئے۔ 2004ء میں ریٹائر ہونے کے بعد 2005ء میں کالی کٹ یونیورسٹی (کیرلہ) میں قائم چیئر جرائے اسلامک اسٹڈیز و تحقیق میں استاذ زائر بھی رہے۔ کچھ مدت تک اردو اکادمی، نئی دہلی کے وائس چیئر مین بھی رہے۔[2]

تصانیف

ترمیم

وفات

ترمیم

12 اگست 2023ء کو دہلی میں وفات پا گئے ،

حوالہ جات

ترمیم
  1. سہ ماہی اردو بک ریویو؛ شمارہ جولائی –اگست – ستمبر 2016ء،صفحہ 11
  2. سہ ماہی اردو بک ریویو؛ شمارہ جولائی –اگست – ستمبر 2016ء، صفحہ 11
  3. سہ ماہی اردو بک ریویو؛ شمارہ جولائی –اگست – ستمبر 2016ء، صفحہ 11۔
  4. https://kitabosunnat.com/kutub-library/Tafseer-e-Quran-K-Usool-w-Masail {{حوالہ ویب}}: پیرامیٹر |title= غیر موجود یا خالی (معاونت)
  5. "کتاب"